سبحان اللہ زبردست وظیفہ ، تنخواہ پہلے 10دن میں ختم ہو جاتی ہے تو آج ہی یہ چھوٹا سا وظیفہ کر لیں ، 7ماہ اسی تنخواہ میں گزارا ہو جائے گا

سارا قرآن اللہ کی عظمت ہے لیکن قرآن کے کتنے بول ہیں جو اللہ کی عطمت کو بہت زیادہ بیان کرتے ہیں آیت الکرسی لے لیجئے اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ساری آیت الکرسی میرے رب کی عظمت ہے میرے رب کی کبریائی ہے میرے رب کی بڑائی ہے میرے رب کا جلال ہے میرے رب کا وقار ہے ساری آیت الکرسی اور جب اللہ کی عظمت آتی ہے پھر دنیا کی کوئی عظیم چیزجو بظاہر ہو دنیا کی کوئی عظیم چیز جو بظاہر ہو اس کے سامنے چھوٹی ہوجاتی ہے پھر پہاڑ چڑیا بن جاتا ہے اور ذرہ بن جاتا ہے میرے اللہ کی عظمت الامر للہ الفوق للہ کہ اللہ کی عظمت ایسی ہے پھر جن پھر جادو پھر دشمن پھر حاسد پھر کتے پھر ایسے انسان جن کے اندر کے کتے ہوتے ہیں جسے قرآن کہتا ہے اولئک کالانعام بل ھم اضل کہ وہ ہمارے اور ہمارے حبیب کی غلامی سےاتنا دور ہوجاتے ہیں کہ وہ انسان نہیں وہ اندر کے کتے بن جاتے ہیں خنزیر بن جاتے ہیں خبیث بن جاتے ہیں تو اس سے بھی بدتر ہوجاتے ہیں تو جب اللہ کی عظمت آتی ہے تو اللہ ایسے لوگوں کو پھر شر سے بچاتا ہے اور ایسے لوگوں کو اللہ پاک مصیبتوں اور تکلیفوں سے بچاتا ہے آیت الکرسی عظمت اور کبریائی کی آیت ہے جس کے اندر اللہ پاک کا جلال ہے اور پھر اللہ کے ساتھ آیت الکرسی میں کوئی نظام شریک نہیں اللہ لا الہ الا ھوا لحی القیوم ۔الحی القیوم کبھی آیت الکرسی کو پڑھا کریں نا ں اس کو اس کےمعنے اور ترجمے میں ڈوب کر پڑھا کریں ۔قرض سے نجات کا وظیفہ بھی پوچھا گیا ہے اور کہا گیا کہ دھوکہ ہوا ہے ؟ دھوکہ دینے والا پیسہ لے گیا اور جس کے ساتھ دھوکہ ہوا وہ مقروض ہوگیا جو لوگوں کی جیب سے لیا تونے وہ تیری جیب میں رہ نہیں سکتا اور جو اللہ کے خزانے سے لیا وہ تیری جیب میں سے جا نہیں سکتا ازلی ابدی نظام ہے آفاقی سرمدی نظام ہے اور یہ شخص جو کہتا ہے کہ آج میں مقروض ہوں اللہ اس کو عزتیں دے کے دکھائے گا یہ رب کا نظام ہے اور جس نے دھوکہ کیا ہے رب اس کو زوال دے کے دکھائے گا. یہ رب کا نظام ہے ۔وظیفہ یہ ہے کہ آپ حسبنا اللہ ونعم الوکیل یا وارث یا نصیر اس کو مستقل پڑھیں تین سو تیرہ بار صبح شام پڑھیں اول آخر درود پاک تین دفعہ اور بہت ذمہ داری توجہ یقین دھیان اور پوری کی پوری توجہ اللہ کی طرف رکھئے اور اس کے علاوہ سارہ دن پڑھئے اور اگر آپ کے گھر کے دوسرےافراد بھی پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہوگا بہت نفع ہوگا جتنے افراد زیادہ کریں گے اتنا اس کا نتیجہ اچھا ہو گا اتنا ہی فائدہ ہوگا آپ یہ پڑھیں اور بہت زیادہ پڑھیں ۔ایک کام اور بھی کریں کہ روزانہ صرف دس روپے آپ نے نکال کے ایک طرف رکھ دینے ہیں اور ہر جمعے کے بعد ان جمعے کی کوئی میٹھی چیز لینی ہے یا پکانی ہے اور بچوں میں تقسیم کردینی ہے چھوٹا ساعمل ہے اس کی تاثیر بہت زیادہ ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Comments are closed.