پہاڑ کے برابر قرض ادا ہونے کا وظیفہ، 4دنوں میں 80لاکھ کا قرض ادا

جو شخص قرض میں بری طرح پھنس گیا ہو اور نجات کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو ایسے میں ذیل کا وظیفہ بے حد مفید ہے۔ یہ عمل رسول اللہ ﷺ نے ایک اعرابی کو ودیعت کیا تھا ۔ اس مقصد کےلئے جمعرات کے دن نماز ِ ظہر کے بعد چار رکعت نماز نفل دو دو رکعت نماز کرکے اس طریقہ سے ادا کریں کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ القدر دس بار اور سورۃ الکوثر ایک بار پڑھے۔دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کےبعد سورۃ الزالزال ایک بار اور سورۃ التکا ثر ایک بارپڑھ کر سلام پھیرے اور اٹھنے سے پہلے دعا مانگے۔
پھر کھڑا ہو کر بقیہ دو رکعت اس طریقہ سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد دس بار ، سورۃ العادیات اور ایک بار سورۃ التکاثر اور سورۃ الفلق ایک بار پڑھے ۔دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد دس بار سورۃ الکافرون اور ایک بار سورۃ التکاثر اور ایک بار سورۃ الناس پڑھے اور پھر سلام پھیرنے کے بعد کسی سے کوئی بات کئے بغیر دعا مانگے ۔ اس وظیفہ کی بدولت اللہ عزوجل غیب سے قرض کی ادائیگی کا بندوبست فرمادے گا اور انشاءاللہ پہاڑ کے برابر بھی قرض اتر جائے گا۔ (ازمنقولہ : حضرت الشیخ امام بونی ؒ)

Sharing is caring!

Comments are closed.