کورونا کے شکار مولانا طارق جمیل بارے سی ایم ایچ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا وائر س کا شکار ہونے والے ملک کے معروف عالم دین و مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کا آج کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا جو کہ مثبت آگیا جس کے بعد ان کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ پانچ روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہے
۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان ، وزرا ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ولاے شخصیات نے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.