آسمانوں سے فوری مدد اتارنے والی نبویؐ دعا، 11بار پڑھتے ہی اللہ کی مدد پہنچے گی

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر احد کے دن سے زیادہ سخت دن بھی گزرا ہے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہاں عائشہ طائف کا دن احد کے دن سے زیادہ سخت دن تھا طائف کا واقعہ آج بھی جو کوئی احساس کی آنکھ سے دیکھے تو لرز اٹھتا ہے اور سنگدل سے سنگدل شخص بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ذرا تصور کیجئے کہ وجہ کائنات دو جہاں کے سردار اور وحدہ لا شریک کے دین حق کا پیغام جہنم میں گرتے اور نفس میں پہنچے لوگوں تک پہنچانے پیدل مکہ سے طائف پہنچتے ہیں کوئی ذاتی غرض و مفاد نہیں اگر ہے تو غم کڑھن درد ہمدردی اور دلگدازی کاش کسی طرح طائف والے ہدایت کی راہ پر آجائیں اور ہمیشہ کی کامیابی پاجائیں لیکن جو سلوک طائف والوں نے کیا اور اس احسان کا بدلہ جس سفاکانہ انداز میں لوٹایا یہ تصور کر کے ہی دل ٹکڑے ہونے لگتا ہے

زخموں سے چور اور لہو لہان ہونے کے بعد حضور اکرم نبی رحمت رؤف الرحیم ﷺ نے جس عاجزانہ والہانہ اور تواضع و انکساری کے ساتھ اپنے مالک کے سامنے اپنے دکھی دل کے ساتھ جو دعا کی وہ دعا کیا تھی جس سے آسمانوں پر کہرام مچ گیا ان لفظوں میں کیسا درد اور اپنی کمزوری کا کیسا اظہار تھا کہ پہاڑوں کا فرشتہ تڑپ کر خدمت میں حاضر ہوتا ہے اور طائف والوں کو ملیا میٹ کرنے کی اجازت مانگنے لگتا ہے حضور ﷺ کی طرف سے جواب میں طائف والوں کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *