مٹھی بھر چینی پر سورت القدر کایہ عمل کریں اور کھا لیں ، کھانے والے کے جسم میں فوری کیا تبدیلی آئے گی ؟ معجزاتی عمل

آج آپ کوبتارہے ہیں ۔ نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کا عمل۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے ہمارے ملک میں اور باہر ممالک میں بھی۔ اللہ تعالیٰ سے اولاد کو بڑی دعاؤں سے لی جاتی ہے۔ اور پھر اس کی پیدائش پر بڑی خوشیاں بھی کی جاتی ہیں ۔ لیکن وہی پودا، وہی درخت، وہی ہماری اولاد وہ ٹیڑھی ہوجاتی ہے۔ نافرمان ہوجاتی ہے۔ نافرمان اولاد کو سیدھا کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اور پھر ہر روز والدین کے دلوں کےاوپر ان کے جگر کے اوپر چھریاں چلتی ہیں۔ جب ان کی اولاد نافرمان نکلتی ہے۔ اولاد کی تباہی اور نافرمانی اور بگاڑنے میں سب سے زیادہ ہاتھ ماں باپ کا ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تیر ا بچہ سات سال کا ہوجائے تو اس کو نماز کا حکم کر۔ جب دس سال کا ہوجائے اگر وہ نماز نہ پڑھے۔ تو نماز نہ پڑھنے پر اس کو مارو۔

تقریباً ننانوے فیصد گھرانے ایسے ہیں۔ جہاں بچوں کو نماز کا کہا ہی نہیں جاتا۔ صرف ایک دوفیصد گھر ایسے ہیں۔ جہاں پر بچوں کے نماز کےلیے سختی کی جاتی ہے جب ہماری اولاد نے مسجد وں میں نہیں جانا ، امام مسجد کے پاس نہیں بیٹھنا، کسی نیک بندے کی صحبت اختیار نہیں کرنی ہے۔ تو پھر والدین کا ادب انسان کے دل ودماغ پر کہاں سے پیدا ہوگا۔ مثال کےطور پر کپڑے کی دکان سے آپ کو کپڑا ملےگا۔ سونے کی دکان سے آپ کو سونا ملےگا۔ فروٹ کی دکان سے آپ کوفروٹ ملےگا۔ اب ماں باپ کا جوادب ہے ۔ وہ مسجد سے ملےگا۔ قرآنی تعلیمات سے ملے گی۔ رسول اللہﷺ کی تعلیمات سے ملے گی۔ رسول اللہ ﷺ کےفرماین مبارکہ سے ملے گا۔ اب یہ جو ادب ہے ۔فرمانبرداری ہے اطاعت گزاری ہے وہاں سے ملے گی۔ جب ہم اپنے بچوں کو وہاں بھیجیں گے نہیں ۔

تو پھر کہاں سے وہ سیکھیں گے ۔ کہاں سے قرآنی تعلیمات سیکھیں گے ۔ کہاں سے بچے والدین کا اد ب واحترام کریں گے۔ اگر والدین بچپن میں بچے کی تربیت اچھی طرح کردیں۔ انشاءاللہ! کبھی بھی بچہ نافرمان نہیں ہوسکتا۔ اگر خدانخواستہ ہم سے یہ غلطی ہوجائے۔ ہمارے بچے نافرمان ہوگئے۔ ہمارےکہنےسننے پر نہیں آتے۔ تب آپ ایسا کریں کہ 30ویں پارے میں ” سورت القدر ” آتی ہے ۔ آپ “سورت القدر” کو اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی یا کسی بھی میٹھی چیز پر دم کرکے اپنے نافرمان بچے کو اکیس دن تک مسلسل کھلائیں۔ بغیر کسی ناغے انشاءاللہ! اللہ کے فضل وکرم سے آپ کو ضرور فائدہ ہوگا۔ آپ کی جو نافرمان اولا د ہے۔ آپ کی فرمانبردار اور تابع دار بن جائے گی۔ جن عورتوں کے بچے ابھی چھوٹے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ خدارا !اپنے حال پر رحم کریں۔ ان بچوں کو نماز کا عادی بنائیے۔ مسجد کا عادی بنائیے۔ انشاءاللہ! جب وہ نیک راستے پر چل پڑیں گے۔ تو کبھی بھی آپ کو اولا دکا دکھ دیکھنے کو نہیں ملےگا۔ ہمیشہ آپ کو اولاد کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں ہی آئیں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.