طب نبوی ؐ کا شاندار عمل ، ہر ماہ 3دن سبح کے وقت یہ چھوٹا سا عمل کرو ، زندگی میں کبھی بیماری نہیں آئے گی ، شک مت کرنا ، گناہ عظیم ہوگا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ : جو شخص ہرمہینے میں تین دن صبح کےوقت شہد چاٹ لیا کرے۔ تووہ کسی بڑی مصیبت میں مبتلا نہیں ہوتا۔ شہد کی برکت وخاصیت سے بڑی مصیبت اور بلاتک دفع ہوجاتی ہے۔ خواہ کسی سخت بیماری کی صورت میں ہو۔ یا کسی اور صور ت میں ہو۔ چاہے چھوٹی مصیبت وبلا ہو۔

نبی کریم ﷺروزانہ ایک پیالہ میں شہد کو پانی میں ملا کر گھونٹ گھونٹ نوش فرماتےتھے۔ علماء کہتے ہیں شہد کو پانی میں ملا کر پینےسے حفظان صحت کی وہ نعمت حاصل ہوتی ہے۔ جس کی معرفت کی آراء عارفین ہی جان سکتےہیں۔ چنانچہ شہد کے جو بے شمار دفوائد وخواص ہیں۔ ان کی بناء پر ارباب طب وتحقیق کا یہ فیصلہ ہے کہ شہد بلاشبہ ایک ایسی نعمت الہیٰ ہے۔ جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا ۔

جالینوس کا کہنا ہے۔ کہ خاص طور پر بیماریوں کے لیے شہدسے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ اطباء لکھتے ہیں کہ نہار منہ شہد کو پینا یا چاٹنا بلغم کو چھانٹتا ہے۔معدے کو صاف کرتا ہے۔ معدے کو اعتدال کے ساتھ گرمی پہنچاتا ہے۔ا ور سدوں کو کھولتا ہے۔ علاوا زیں یہ ہرقسم کی ریاح کو زائل کرتا ہے۔ پیشاب ، حیض اور دودھ کو جاری کرتا ہے۔ مثانے اور گردے کی پتھری کو توڑتاہے۔

اور بری رطوبت کو دفع کرتا ہے۔ طبی نقطہ نگاہ سے شہد ایک بہترین اینٹی بائیوٹک اور جراثیم کش دوا ہے۔ فالج ، کینسر اور لقوہ جیسی بیماریوں میں شہد کا استعمال مفید ہے۔ شہد کا شمار انسان کی بہترین غذاؤں میں ہوتا ہے۔ شہد میں فولا د موجود ہونے کی وجہ سے خ ون میں سرخ ذرات کی تعدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ جو فوراً جزو بدن بن کر ہضم ہوجاتا ہے۔اور خارج ہوئی توانائی کو بحال کرتا ہے۔

حضر ت عیسی ؑ نے آج سے تقریباً دو ہزار بر س پہلے فرمایاکہ : شہد کا شربت خ ون کو صاف کرکے بال سے باریک رگوں کے سروں کو کھول کر راستوں کو صاف رکھتا ہے۔ امراض قلب کے ایک مشہور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دل کے عارضے اور اس کی تقویت کو بحال رکھنے میں شہد سے بہتر کوئی ٹانک نہیں ۔ ایک ممتاز ماہرغذائیت کا کہنا ہے۔

کہ شہد انسانی اعصاب اور دل کی تقویت کےلیے قدرت کا بہترین عطیہ ہے۔ عام جسمانی کمزوری اور قوت کے حصول کےلیے خالص شہد بہترین ٹانک ہے۔ خالص شہد استعمال کے دس منٹ میں انسانی خ ون کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس لیے یہ بچوں کی نشوونما اور بڑی عمر کے لوگوں کے لیے طاقت مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سورت النحل میں ارشاد فرماتےہیں۔ کہ شہد میں لوگوں کے لیے شفاء ہے۔

اور اسی صورت میں شہد کے غذائی، طبی خصوصیات اور حصول شہد کے لیے شہد کی مکھی کی حیرت انگیز جستجو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کی گئی ہے ۔نبی پاک ﷺنے بھی اپنے طبی نسخوں میں شہد کو بہت اہمیت دی ہے۔ نبی کریم ﷺکو خود بھی شہد نوش فرمانا پسند تھا۔ اور فرمایا: شہد کا کھانا دل کو لطیف بناتا ہے۔ نظر کو روشن کرتا ہے۔ اور طبیعت سے تکب ر کودور کرتا ہے۔ بہت سی بیماریوں میں شہد کواستعمال کرنے کی تلیقین کی گئی ہے۔ جیسا کہ یرقان کے علاج کے لیے بھی شہد کا ذکر فرمایا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *