”وظیفہ ختم ہوتے ہی اللہ کی رحمت نازل ہوگئی! اللہ غیبی مدد فرمائے گا ، رزق ہی رزق ہوگا“

زندگی میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں جب ہم بالکل مایوسی اختیار کرلیتے ہیں ۔ اور ہر طرف سے بالکل ناامید ہوجاتے ہیں۔ تب انسان کو صر ف ایک سہار ا نظر آتا ہے۔ وہ اللہ تعا لیٰ کی ذات ہے۔ جو ہمیں ایک گہرے کھائی میں ، ایک بند غار میں بھی، ایک اندھیرے کمرے میں ،ذرا برابر روشنی کی صورت میں نظر آجا تا ہے۔ پھر انسان اس امید کے سہارے زندگی گزار دیتا ہے۔ وہ امید انسان کو خوشیا ں دے دیتی ہے۔ وہی رب العز ت کی ذات ہے کہ جس نے انسان کو پیدا کیا ہے۔

وہ اپنے بندے کو کبھی بھی برا نہیں کر سکتا ہے۔ وہ اپنے بندے کو جب نوازتا ہے تو وہ بے شمار نوازتا ہے۔ آج کا جو عمل ہے۔ وہ اللہ تعا لیٰ کی غیبی مدد کا ایک خاص عمل ہے اس کی برکت اللہ پاک آپ کو غیب سے مدد فر مائےگا۔ اللہ کی ذات اپنے فرشتوں کو حکم دے گا۔ میرے اس بند ے کے رزق میں اضافہ کر دو۔ حضرت ابن وہاب ؒ فرماتے ہیں حضرت کعب رضی اللہ عنہ ، حضرت عائشہ صدیقیہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ لوگوں نے نبی اکرمﷺ کا تذکر ہ کیا تو حضرت کعب نے فرمایا کہ ہر دن ستر ہزار فر شتے اتر تے ہیں جو رسول اکرم ﷺ کی قبر شریف کو گھیر لیتے ہیں ۔ اپنے پر بچھا لیتے ہیں۔

اور رسول اکرمﷺ پر درود پڑھتے ہیں حتیٰ کہ جب شام پاتے ہیں تو وہ آسمانوں کی طر ف جانب چڑھ جاتے ہیں۔ اور ان کی طرح دوسرے فرشتے بھی اتر تے ہیں وہ بھی اسلام کر تے ہیں اور جب زمیں کھلے گی تو رسول اکرمﷺ ستر ہزار فرشتوں کے جھرمٹ میں نکلیں گے۔ جو رسول اکرمﷺ کودرود پاک پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ تدبیر بھی تقدیر میں آچکی ہے لہٰذا تدبیر سے غافل نہ رہو مگر اس پر اعتماد نہ کرو نظر اللہ پاک کی قدرت اور رحمت پر رکھو ۔ اللہ پاک چاہے کچھ بھی کرسکتا ہے ۔ اللہ چاہے تو آپ پر مصیبت نازل کر سکتا ہے۔ اگر اللہ چاہے تو آپ پر سے مصیبت ختم ہوسکتی ہے۔

لہٰذا آپ کو کوئی بھی وظیفہ دیا جائے تو اس عقیدے پر یقین رکھنا چاہیے۔ کہ اللہ پاک کی ذات ہی ہماری مد د فرمائے گی۔ آج کا وظیفہ ایک طاقت ور اور مجر ب ہے ۔ یہ عمل کریں تو اللہ تعا لیٰ کی ذات آپ پر رزق اور رحمتوں کی بارش ہوگی ،یعنی آپ کی رزق میں برکت عطا فرمائے گا۔ اس عمل کو ایسے کرنا ہے کہ آپ نے دن کے کسی بھی وقت کرسکتے ہیں آپ نے صبح سے شام تک اس عمل کو لگاتار کرناہے۔ یہ اللہ پاک کے صفاتی نام ہیں۔ آپ نے “یا اللہ، یارحیم، یا رزاق، یا وہاب”، یہ چار نام آپ نے ایک ہزار بار پڑھنے ہیں۔ اللہ کا خاص رحم ہوگا۔ اللہ آپ پر رحمت نازل فرمائے گا۔ اللہ تعا لیٰ کی ذات آپ کو غیب سے رزق عطا فرمائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.